4 جون 2012 - 19:30

حکمران دنیا میں عالم اسلام کو در پیش مشکلات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کریں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی شورائے عالی کے رکن، تحریک اسلامی اور شیعہ علماء کونسل کے صدر اور پاکستان میں ولی فقیہ کے نمائندے علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ عرب سربراہان مسلم ممالک  کے آپس میں اختلافات بڑھانے کی بجائے دنیا میں عالم اسلام کو در پیش  مشکلات سے نمٹنے کیلئے  اقدامات کریں۔ 

سربراہان کے اجلاس میں  بحرین کے حوالے سے تجویز مسلم ممالک کے در میان تفرقے کا سبب ہے جس سے گریز کرنا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلیجی ممالک کی موجوده صور تحال پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حالات شدت سے تقاضا کررہے ہیں کہ مسلمان ممالک اکٹھے ہوکر اسلام دشمنی قوتوں سے مقابلہ کریں.

انھوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے سربراہان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وه مسلم ممالک  کو اکٹھا کرنے کیلئے کوشش کریں اور تمام مسلمانوں کو امریکہ اور اسرائیل کی گھناؤنی سازشوں سے بچائیں اور ہر ایسے اقدام سے  گریز کریں جس سے انتشار پیدا ہوتا ہے 

انہوں نے مزید کہا کہ بحرین کے عوام کی قسمت کافیصلہ بحرین کے عوام کا حق ہے اور کوئی بھی فیصلہ ان پر مسلط کرنا ان کی آزادی سلب کرنے کے مترادف ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ارباب اقتدار کوچاہئے اور وہ بحرینی عوام کی رائے کو محترم سمجھیں۔